تیز رفتار کار پاکپتن لنک کینال میں جا گری،9 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد کار سوار کو نکال لیا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پاکپتن لنک کینال میں جا گری،9 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد کار کو نکال لیا گیا،کار میں ایک شخص ہی سوار تھا،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے قریب پاکپتن لنک کینال میں 9 گھنٹے قبل ڈیڑھ بجے شب مقامی لوگوں نے دیکھا کی ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری ہے جسکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے آپریشن کا آغاز کر دیا اور 9 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد گہرے پانی میں ڈوبی کار اور اس میں سوار شخص کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا کار سوار شخص کی شناخت حکیم منیر احمد سکنہ 373 (ای بی) کے نام سے ہوئی جو کہ حاصلپور سے ایک مریض چیک کر کے بورے والا سے ہوتا ہوا اپنے گاؤں واپس جا رہا تھا کی کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری ریسکیو ٹیم نے نعش اور کار ورثاء کے حوالے کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے