نواز شریف ملکی تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ 28 فروری کے روز ایک قومی لیڈر نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا،نواز شریف ملکی تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دنیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی بجائے ملکی بقاء اور سلامتی کو مقدم سمجھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے یہ ثابت کر دکھایا تھا کہ وہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے پر کوئی دباؤ یا سمجھوتہ نہیں کرتے آج ہمارا دشمن صرف اور صرف ہم سے اس لئے خائف ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہے،میاں نواز شریف پر آج بھی ناصرف پاکستانی قوم بلکہ پوری اسلامی دنیا کو فخر ہے،میاں نواز شریف قومی ہیرو ہیں وہ جلد وطن واپس آئیں گے اور دوبارہ ملکی ترقی اور اسکے دفاع کیلئے اپنی خدمات انجام دیں گے انکا دل آج بھی پاکستانی قوم کیلئے دھڑکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔