بورے والا کا اغزاز،جسٹس امیر علی بھٹی کو لاہور ہائیکورٹ کا اگلا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا کا اعزاز،جسٹس امیر علی بھٹی کو لاہور ہائی کورٹ کا اگلا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ،جسٹس امیر علی بھٹی سینئر ترین جج ہیں،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس امیر علی بھٹی جن کا تعلق “دی سٹی آف ایجوکیشن بورے والا” سے ہے انہیں لاہور ہائی کورٹ کا اگلا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جسٹس امیر علی بھٹی 8 مارچ 1962ء کو بورے والا میں پیدا ہوئے جسٹس امیر بھٹی نے ابتدائی تعلیم ایم سی ہائی سکول بورے والا سے حاصل کی اور 1985 میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے وکلالت کی ڈگری حاصل کی جسٹس امیر بھٹی 1986 میں بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ انرولمنٹ ہوئے 1999 میں جسٹس امیر بھٹی سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملتان منتخب ہوئے جسٹس امیر بھٹی نے 2001 میں سپریم میں وکالت کا آغاز کیا جسٹس امیر بھٹی امریکن بار ایسوسی اور انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن لندن کے عہدے پر بھی فائز رہے انہیں سول فوجداری آئینی،ٹیکس،الیکشن،سیٹلمنٹ اور سروس کے قوانین پر عبور حاصل ہے 12 مئی 2011ء کو جسٹس امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ آئندہ لاہور ہائی کے چیف جسٹس ہونگے۔