ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ثناءنواز نے 35سالہ مریضہ کے رسولی کا کامیاب آپریشن کر لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کے شعبہ گائنی کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ثنا نواز چیمہ کا اعزاز،35 سالہ مریضہ کے پیٹ سے کامیاب آپریشن کے ذریعے 8 کلو وزنی رسولی نکال لی،تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کے گائنی وارڈ میں داخل ایک مریضہ جو شدید تکلیف میں مبتلا تھی اسکا طبی معائنہ کرنے کے بعد ہسپتال کی ماہر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ثناءنواز چیمہ نے اسکا کامیاب آپریشن کر کے اسکے رحم میں موجود 8 کلو وزنی رسولی نکال دی جو کسی بھی وقت اس کیلئے جان لیوا ہو سکتی تھی اس کامیاب آپریشن کے بعد خاتون مریضہ روبصحت ہے اور اسکے خاندان نے ڈاکٹر ثناءنواز چیمہ کی پیشہ وارانہ مہارت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکاشکریہ ادا کیا ہے جبکہ پی ایم اے بورے والا کی طرف سے بھی ڈاکٹرثنائ،انکی ٹیم،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی اور مریضہ کو مبارکباد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے