وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے پی ایس او چوہدری منیر حسین کی والدہ کی نمازجنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے پی ایس او چوہدری منیر حسین کی والدہ گذشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں جن کی تدفین انکے آبائی علاقہ میں کر دی گئی،مرحومہ کی نمازجنازہ میں ارکان اسمبلی،سیاسی و سماجی،مذہبی،ادبی،کاروباری اور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیرتعداد نے شرکت چوہدری منیر حسین کی والدہ کی وفات پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری،وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرامت علی کھوکھر،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سید ساجد مہدی سلیم،معاون خصوصی پنجاب برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان،صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال،صوبائی وزیر ماہی پروری سید صمصام علی شاہ بخاری،صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان،ارکان اسمبلی رائے غلام مرتضی،طاہر اقبال چوہدری،برگیڈیئر راحت علی بھٹی،محمد طارق تارڑ اور دیگر شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے