اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تحفہ بیکرز کو 50 ہزار اور ریاست بیکرز کو 15 ہزار جرمانہ کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی دو بیکریوں کو بھاری جرمانے اور 21 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج،متعدد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر فاروق اور تحصیلدار شاہد نواب گجر نے عید کے تیسرے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر “تحفہ بیکرز” کو 50 ہزار اور “ریاست بیکرز” کو 15 ہزار روپے نقد جرمانے عائد کر دیئے جبکہ گراں فروشی کرنے والے 21 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان میں سے متعدد کو موقع سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے