فائرنگ کے تین واقعات میں ایک نوجوان قتل،تین افراد شدید زخمی،ایک کی حالت نازک

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مختلف مقامات پر چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے تین واقعات میں ایک نوجوان قتل،تین افراد شدید زخمی،ایک زخمی کی حالت نازک،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے نواحی علاقوں میں چند ہی گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے تین واقعات رونماءہوئے تھانہ گگومنڈی کی حدود 287 (ای بی) میں مقدمہ بازی کی رنجش پر تھانیدار کے بھتیجوں بلال اور عمران نے فائرنگ کر کے الطاف اور اسکے والد عبدالغفار کو شدید زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں الطاف کو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچی دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کی آبادی ریاض آباد میں تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسی آبادی کے آکاش ولد خادم مسیح کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جبکہ فائرنگ کا تیسرا واقعہ نواحی گاﺅں 505 (ای بی) میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے طلحہ زبیر آرائیں کو زخمی کر دیا زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واضح رہے کہ بورے والا میں فائرنگ کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے