10ویں محرم الحرام ذوالجناح کا مرکزی جلوس صبح ساڑھے 9بجے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ایچ بلاک سے برآمد ہو گا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)10ویں محرم الحرام ذوالجناح کا مرکزی جلوس صبح ساڑھے 9بجے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ایچ بلاک سے برآمد ہو گا جس کے راستوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں پولیس،ایلیٹ فورس،قومی رضا کار،والنٹیئرز،سیکورٹی برانچ اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو جلوس میں داخل ہونے والے افراد کی میٹل ڈیٹیکرز کے ذریعہ چیکنگ کریں گے جلوس کے راستوں میں ملحقہ مکانوں اور دوکانوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکاران ڈیوٹی پر مامور ہونگے محکمہ صحت،سول ڈیفنس،بلدیہ بورے والا،واپڈا اور دیگر مختلف محکموں کے اہلکاران بھی جلوس کے ہمراہ اپنے فرائض انجام دیں گے جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیو کیمروں کے ذریعہ مکمل مانیٹرنگ ہو گی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمپٹنے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں امن کمیٹی کے ارکان بھی جلوس کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے ذوالجناح کا مرکزی جلوس کپڑا مارکیٹ،ریلبازار،گول چوک،وہاڑی بازار،غلہ منڈی اور جوئیہ روڈ کے راستے مقما کربلا جوئیہ روڈ جا کر اختتام پذیر ہو گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے