یکم مئی کے دن پاکستانی مزدوروں کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے زبان کی طاقت ملی۔شیخ شہزاد مبین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین نے کہا ہے کہ ملک کی گاڑی مزدور کے بغیر نہیں چل سکتی،یکم مئی حق،انصاف اور مساوات کے حصول کیلئے شروع کی گئی لازوال تحریک کی علامت ہے،پاکستان کے مزدور اور محنت کش طبقہ کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے زبان کی طاقت ملی جس کی وجہ سے آج بھی مزدور اپنے حقوق کی آواز بلند کر رہا ہے مزدور کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور آج کے دن ہم عہد کریں کہ کسی بھی مزدور کے حقوق کا استحصال نہیں کریں گے اور انکی معاشی مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر،ڈاکٹر عمران بھٹی،عبدالرﺅف چوہدری،سید زاہد حسین مشہدی،معروف بزنس مین شیخ شاہ رخ،پروفیسر مجید اکبر،چوہدری اصغر علی جاوید،پروفیسر کرامت شکیل،احتشام داﺅد،حافظ جنید احمد،عدیل مقصود،ندیم انجم سندھو،محمد شیر خاں کھچی،شہزاد مصطفےٰ چوہان،مسعود عابد رشید،چوہدری ناصر محمود،کاشف اقبال چوہدری،غلام فرید کھچی،ساجد اکرم بھٹی،میاں اشرف،آفتاب حسین،لطیف خلجی،طارق محمود،شاہد ندیم بھٹی،صائمہ بتول اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔