یوگا کونسل اور راشد سندھو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قائد اعظم کے یوم ولادت پر پروقار تقریب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم ولادت قائد اعظم اور کرسمس کے حوالہ سے پاکستان یوگا کونسل اور راشد سدھو فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں مرد،خواتین،بچوں اور بزرگوں نے بھی شرکت کی یہ تقریب شہر کی بڑی تقریب تھی،تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور کرسمس کے حوالہ سے پاکستان یوگا کونسل اور راشد سدھو فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جمنیزیم کے یوگا گراﺅنڈ میں تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم (ر) پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو تھے جبکہ تقریب کی صدارت ”یوگا کونسل“ کے پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر راشد سدھو،یوگی ریاض کھوکھر،سلطان افضل واہلہ،چوہدری شفیق برولہ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور،اکبر علی آکاش اور پیر فتح الدین نے بانی پاکستان کی قیام پاکستان کیلئے لازوال جدوجہد اور عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر انتظامی کمیٹی کے ارکان چوہدری اعجاز اسلم،چوہدری محمد طاہر،حاجی نوید احمد،حاجی نثار احمد،حاجی یونس آف (کویت)،ساجد نیاز گجر،حاجی طاہر،چوہدری ندیم عباس،میاں سلیم،محمد نوید اکبر،چوہدری اصغر علی جاوید،آفتاب نذیر(علی)،عبدالحفیظ،صدر ”ایمرا“ ندیم انجم سندھو،عبدالطیف غزنوی،محمد شیر خاں کھچی،شاہد ندیم بھٹی،حاجی مختار احمد،اطہر الرحمان،حاجی سرور گجر،حاجی عبدالقدوس،مقصود خاں سلدیرا،حافظ عمر فاروق،شاہد مرقد،طاہر سلیم بلوچ،مہر وسیم،مسعود مختار،وسیم جٹ،طلحہ بھٹی،چوہدری ریاض اسلم،چوہدری بشیر اطہر،محمد اشرف،حاجی یٰسین،ڈاکٹر عبدالستار،مسعود سرور بھٹی،پیر فتح اللہ اور دیگر ممبران کے علاوہ خواتین نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی استحکام و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔