یوگا پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے جو صحت مند پاکستان کیلئے خوش آئند قدم ہے۔یوگی ریاض
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر نے ”یوگا کلب بورے والا“ کی ایڈوائزی کمیٹی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی یوگی ریاض کھوکھر،ممبران چوہدری محمد شفیق برولہ،بیرسٹر شہزاد سلیم بھٹی،چوہدری اصغر علی جاوید،چوہدری اعجاز اسلم،محمد رضوان واحد،میاں محمد سلیم،حاجی نوید احمد اور چوہدری محمد طاہر جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے میاں محمد حفیظ کو نامزد کر دیا گیا،ایڈاوائزی کمیٹی سال 2021 کیلئے کام کرے گی،ایڈوائزری کمیٹی ”یوگا کلب“ کے زیر اہتمام ہونے والے مختلف پروگرامز ترتیب دے گی جو کہ باہمی مشاورت کے بعد ترتیب دے گی اس موقع پر پاکستان یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر نے کہا ہے کہ یوگا ملک بھر میں مقبول ہو رہا ہے جو کہ صحت مند پاکستان کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے ملک میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے بیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر شخص کو اپنی قوت مدافعت مضبوط کرنے کے علاوہ سادہ اور دیسی غذاﺅوں کو اپنے خوراک کا حصہ بنانا ہو گا ہمارا عزم پورے ملک میں ”یوگا“ کے ذریعے شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے اور ”یوگا“ واحد ورزش ہے جو قوت مدافعت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انسان کو صحت مند اور جوان رکھتی ہے ہم انشاء اللہ بہت جلد ملک کے دیگر شہروں میں بھی یوگا کلبز قائم کریں گے۔