یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ریلیاں،انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے بورے والا شہر میں ریلیاں،انجمن تاجران،سول سوسائٹی نیٹ ورک،مسلم لیگ(ن)،میونسپل کمیٹی،مرکزی علماءکونسل،انجمن آڑھتیاں،آل پاکستان کسان اتحاد،جماعت اسلامی،قرآن و سنہ موومنٹ اور تنظیموں کے ریلیوں میں سینکڑوں شہریوں کی شرکت،انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش سے منایا گیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران،سول سوسائٹی نیٹ ورک،مرکزی علماءکونسل،میونسپل کمیٹی،آل پاکستان کسان اتحاد،قرآن و سنہ موومنٹ،جماعت اسلامی،مسلم لیگ(ن)،پی ٹی آئی،مرکزی جمعیت اہل حدیث،جمعیت اہل حدیث عالمی،تحریک لبیک پاکستان اور دیگر نمائندہ سیاسی سماجی،مذہبی، کاروباری تنظیموں کی طرف سے مختلف ریلیاں نکالی گئیں جو مختلف مقامات سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں پہنچ کر ریلیوں کے قائدین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کشمیر پر بھارتی تسلط اور ظلم بربریت کے خاتمہ اور انکو قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا ریلیوں کے شرکاءنے کالج روڈ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔