یوم دفاع کے موقع پر ہاکی میچ میں شان بورے والا ہاکی کلب نے کامیابی حاصل کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم دفاع کے موقع پر سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے مابین ہاکی میچ کا انعقاد،شان بورے والا کلب نے بورے والا سپورٹس کو 2-1 سے شکست دیدی،تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر بورے والا کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے مابین شان بورے والا ہاکی کلب کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج گراﺅنڈ میں شان بورے والا (اولڈ الیون) اور بورے والا سپورٹس ہاکی کلب کے مابین ایک دلچسپ ہاکی میچ کھیلا گیا جسکے مہمان خصوصی سابق سینئر ہاکی پلیئر چاچا نیاز احمد اور طارق طفیل آف (انگلینڈ) تھے یہ میچ شان بورے والا ہاکی کلب اولڈ الیون نے ایک کے مقابلہ میں دو گول سے جیت لیا میچ کو دیکھنے کیلئے سینئر کھلاڑیوں اور شائقین ہاکی کی کثیر تعداد بھی گراﺅنڈ میں موجود تھی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر ہاکی کے سینئر کھلاڑیوں میں خصوصی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے