یوم استحصال کشمیر کے موقع میونسپل کمیٹی سے تحصیلدار کی قیادت میں ریلی کا انعقاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم استحصال کشمیر کے موقع میونسپل کمیٹی سے ریلی کا انعقاد،کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے تحصیلدار بورے والا چوہدری احسان اللہ اور سپرنٹنڈنٹ بلدیہ ماجد یوسف بھٹی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کالج روڈ سے ہو کر پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پاکستانی پرچموں کے ساتھ کشمیر کے پرچم بھی تھام رکھے تھے شرکاء نے بھارت کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے نعرے بازی بھی کی۔