یمن میں ہیضے کی وباء کے پھیلنے سے ایک ہزار 889 افراد جاں بحق

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن میں ہیضے کی وباء کے پھیلنے سے ایک ہزار 889 افراد جاں بحق،صحت کی عالمی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ موذی مرض ملک کے 22 اضلاع میں سے 21 میں جان لیوا ثابت ہوا ہے جبکہ حجہ شہر میںسب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسوقت 678 افراد میں اس مرض کی نشاندہی ہوئی ہے خیال رہے کہ یمن میں دو سالوں سے زائد عرصے سے جاری جھڑپوں کی بنا پر ملک کے اندر نقل مکانی پر مجبور ہونے والے تیس لاکھ شہری پینے کے صاف پانی کی کمی کے باعث ہر گزرتے دن موذی امراض میں مبتلا ہونے کے خطرے سے دو چار ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے