ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد63621 کیوسک اور اخراج 62221 کیوسک ریکارڈ کیا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دریائے ستلج میں سیلابی پانی کی آمد میں بتدریج کمی آ رہی ہے،ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد63621 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج62221 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،میلسی سائفن ہیڈ ورکس پر پانی کا اخراج 52909 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ضلع وہاڑی دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیڈ اسلام اور میلسی سائفن ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے تاہم دریائے ستلج کے کیچ منٹ ایریا میں مزید بارشوں کی صورت میں پانی کی آمد میں اضافہ کا امکان موجود ہے ترجمان کے مطابق دریا کے بیٹ میں نشیبی بستیاں زیر آب ہیں جہاں ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ریسکیو 1122 لوگوں کو انخلاء میں مدد فراہم کر رہی ہے اور تقریبا 2750 افراد کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت دی جا چکی ہے ریسکیو کے جوان سیلاب میں گھری بستیوں کے مکینوں کی مدد میں مصروف عمل ہیں سیلابی علاقوں میں انسداد ڈینگی سپرے بھی جاری ہے تا کہ سیلابی پانی سے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے محکمہ صحت کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات دی جا رہی ہیں اسی طرح محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے جانوروں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے