ہم نے عہد کرنا ہے کہ بورے والا سمیت پاکستان کو سرسبز و شاداب اور مستحکم بنائیں گے۔خالد ڈوگر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے حلقہ پی پی230 سردار خالد محمود ڈوگر نے ریسکیو 1122 کے دفتر میں سرسبز و شاداب بورے والا کے تحت پودے لگائے،ریسکیو 1122کے انچارچ مہدہ حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایم پی اے کا والہانہ استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی،ایم پی اے بورے والا سردار خالد محمود ڈوگر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے عہد کرنا ہے کہ ملک کو سرسبز وشاداب،مضبوط اور مستحکم بنائیں گے اس موقع پر اسامہ احمد چوہدری،حاجی عبدالغفار بھٹی کونسلر،راﺅ عبدالغفار کونسلر،سٹی صدر شاہد نواب خاں،خان خالد خاں،سردار شاہد محمود ڈوگر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے