ہم نے سب سے بڑا ریلیف پیکیج دیا ہے جو 8 ارب ڈالر بنتا ہے۔عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری قوم ملکر ہی کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت سکتی ہے،آج بھارت کے وزیر اعظم نے اپنی قوم سے معافی اس لیے مانگی کیونکہ بغیر حکمت عملی کے لاک ڈاؤن کیا،بھارت میں لوگ بھوک کی وجہ سے سڑکوں پر آ گئے،ہم نے بڑی مشکل سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا ہے،ہمارے پاس وسائل تو نہیں ہے پر سب سے بڑی چیز ہمارے پاس ایمان ہے اور ایمان ہماری سب سے بڑی طاقت ہے،ہماری دوسری بڑی طاقت نوجوان آبادی ہے،ان دو طاقتوں کا ہم نے استعمال کرنا ہے اور کورونا کی جنگ میں کامیابی حاصل کرنی ہے،ٹائیگر فورس لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں کھانا پہنچائے گئے،وزیر اعظم آفس میں ایک سیل ہے جو پورا ڈیٹا دیکھ رہا ہے،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا اعلان بھی کر رہا ہوں،ہماری ٹائیگر فورس بتائے گی کہ گھروں میں قرنطینہ کیسے کرنا ہے،کورونا وائرس بوڑھوں اور بیماروں کیلئے زیادہ خطرناک ہے،5 سے 7 دن میں کورونا کی صورتحال واضح ہو جائے گی،ہم نے سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا جو 8 ارب ڈالر بنتا ہے،امریکہ کا ریلیف پیکج 2 ہزار ارب ڈالر ہے،برطانیہ کے وزیر اعظم کو کورونا وائرس ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے