ہم عہد کرتے ہیں کہ ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔عمران ستار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معروف قانون دان اور کاروباری شخصیت چوہدری عمران ستار دانیوال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ ملکی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،23 مارچ ایک تاریخی دن ہے اس دن قرار داد پاکستان منظور ہوئی تھی 23 مارچ کو جس پاکستان کی بنیاد رکھی گئی تھی اس میں جمہوری اداروں کی مضبوطی،عام آدمی کی خوشحالی اور تمام شہریوں کو حقوق کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کے دن ہمیں بحثیت قوم عہد کرنا ہو گا کہ ملک میں بسنے والے ہر شہری کو تحفظ،بیروزگاری،کرپشن،استحصال کا خاتمہ‌،صحت اور تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے