ہمیں قومی جذبے اور جوش و خروش سے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے۔عرفان علی کاٹھیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ہمیں قومی جذبے اور جوش و خروش سے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے،پودے لگانا صد قہ جاریہ ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بہترین سرمایہ کاری ہے ہم نے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کرنی ہے تا کہ وہ پروان چڑھ سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”گرین بورے والا موومنٹ” کے زیر اہتمام سر سبز و شاداب بورے و الا مہم کے تحت کالج روڈ پر لگائے گئے پودوں کے سٹال کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے و الا محمد عظیم ربانی،معروف سماجی راہنما اور ”سرسبز و شاداب بو رے و الا“ مہم کے روح رواں شیخ شہزاد مبین،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،صدر چیمبر آف کامرس میاں خالد،معروف سماجی شخصیت رانا طاہر کریم،پرنسپل ڈی پی ایس بورے والا صلاح الدین اور دیگر افسران،معززین شہری موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے