ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے سنیئر کھلاڑی وقار یونس کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔گلریز صدف،میاں حفیظ الرحمن
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مایہ ناز فاسٹ باﺅلر وقار یونس”بورے والا ایکسپریس“کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب،لاہور قلندر کے وکٹ کیپر گلریز صدف سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت،تفصیلات کے مطابق بورے والا سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ و سابق کپتان مایہ ناز فاسٹ باﺅلر وقار یونس”بورے والا ایکسپریس“کی 46ویں سالگرہ کی تقریب پریس کلب بورے والا میں منعقد ہوئی تقریب میں قومی کرکٹر لاہور قلندر کے وکٹ کیپر و بیٹسمین گلریز صدف،سابق سیکرٹر ی ڈی سی اے میاں حفیظ الرحمن اور نوجوان کرکٹر کے علاوہ مقامی صحافیوں نے بھی شرکت کی قومی کرکٹر گلریز صدف نے اس موقع پر وقار یونس کو انکی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے سنیئر کھلاڑی وقار یونس کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ آئندہ سال وہ ہمارے ساتھ ملکر بورے والا میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں ہم سب انکے لئے دعا گو ہیں۔