ہمیں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔ریاض کھوکھر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام ”کورونا“ سے بچاﺅ کیلئے آگاہی واک کا انعقاد،دوکانداروں اور عام شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے گئے،تفصیلات کے مطابق ”کورونا“ کے بڑھتے ہوئے کیسسز اور اس میں اضافہ کے پیش نظر شہریوں کو ”کورونا وائرس“ سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے ”پاکستان یوگا کونسل“ کے پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر کی قیادت میں ”یوگا کلب بورے والا“ کے ارکان نے ”کورونا“ آگاہی واک کا اہتمام کیا اور شہریوں میں مفت فیس ماسک کے علاوہ ایس او پیز پر مٹسمل ہینڈ بل تقسیم کئے گئے یوگا کلب کے ممبران نے شہر کے مختلف بازاروں میں جا کر عام شہریوں اور دوکانداروں میں ”کورونا“ سے بچاﺅ بارے آگاہی بھی دی اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن آفس کے سامنے آگاہی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا یوگا کونسل کے ارکان کا نعرہ تھا ”فیس ماسک لگانا ہو گا“ اپنی جان بچانا ہو گا ریلی کے اختتام پر یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں ”کورونا وائرس“ کے پھیلاﺅ میں بہت اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ عوام کی طرف سے ”کورونا“ ایس او پیز پر عملدرآمد میں عدم دلچسپی ہے ہمیں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ”کورونا“ ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا ہماری یہ لاپرواہی اپنی اور دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے شہری کو ”کورونا“ کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے