ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی چند بہترین فوجوں میں ہوتا ہے۔چوہدری صدیق آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ق) کے سینئر راہنما چوہدری صدیق یوسف آرائیں نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی چند بہترین فوجوں میں ہوتا ہے لیکن افسوسناک بات ہے کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ فوج ملک کے 70 فیصد وسائل استعمال کر رہی ہے جبکہ یہ بات سب کے سامنے ہے کہ موجودہ بجٹ میں صرف 13 فیصد ملک کے دفاع کیلئے رکھا گیا ہے جبکہ ہمارا مقابلے میں بھارت،چین اور امریکہ بالترتیب 75،277 اور 875 ارب ڈالر اپنے دفاع کیلئے خرچ کر رہے ہیں جبکہ ہمارے ملک کا ایک ناعاقبت اندیش سے سیاسی راہنما اور اس کے ساتھی غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اس کے خلاف سازشیں کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پریس کلب کے باہر پاک فوج زندہ باد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی پبلک سیکریٹریٹ رحمن سنٹر سے شروع ہو کر پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے پروفیسر عبدالشکور،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) علماء مشائخ ونگ مولانا عبدالحفیظ تبسم نے بھی خطاب کیا ریلی میں چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ،چوہدری محمد انور وڑائچ ایڈووکیٹ،چوہدری محمد ادریس،چوہدری محمد فیاض ایڈووکیٹ،ڈاکٹر محمد ندیم،میاں اصغر بشیر،ملک ندیم،حذیفہ حنیف جٹ،منیر خان،چوہدری محمد زاہد حسین،حاجی محمد دین،محسن جاوید،ندیم علی،امان اللہ،آتم شانی،موہل شکیل چوہان،تنظیم تاجران کے راہنما شہزاد مصطفیٰ اور دیگر بھی شریک تھے انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ان لوگوں نے وہ کام کر دیا جو ہمارا دشمن گزشتہ 75 برسوں میں نہ کر سکا اس روز فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء یادگاروں کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی گئی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاک فوج کے شہداء ہمارا فخر ہیں وہ زندہ ہیں اور ہم میں موجود ہیں ریلی میں ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس کے جوان،وکلاء،صحافی برادری،تاجر راہنما اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے