ہماری حکومت عقیدہ ختم نبوت پر کامل ایمان رکھتی ہے۔چوہدری نذیر آرائیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ اور خیرکے مراکز ہیں،حکومت انکی شاندار خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بورے والا میں صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مولانا قاری محمد طیب حنفی اور صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمسلم لیگی راہنماء چوہدری رضوان عابد آرائیں اور محمد اسلم جمال بھی موجود تھے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ہماری حکومت عقیدہ ختم نبوت پر کامل ایمان رکھتی ہے اور اسلام سے متصادم کوئی بھی قانون سازی نہی ہو سکتی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے جامعہ حنفیہ کے ہونہار طالب علم حافظ ابوبکر صدیق کی ایف اے کے امتحان میں ملتان بورڈ سے اول پوزیشن حاصل کرنے پر مولانا قاری محمد طیب حنفی کو مبارکباد دیتے ہوئے جامعہ کی دینی و ملی خدمات کو سراہا۔