ہزاروں کسان 29 اگست کو حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر ہونگے۔ذوالفقار اعوان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کا سیلاب زدہ علاقوں میں غیر تسلی بخش امدادی کاروائیوں اور کسانوں کو بھاری ایوریج بلوں کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ،سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کیلئے برائے نام انتظامات،فصلیں برباد ہونے سے کسان بے گھر ہو گئے،واپڈا جب تک خراب میٹر تبدیل نہیں کرتا کسان ایوریج بل ادا نہیں کریں گے،29 اگست کو ہزاروں کسان حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر ہونگے،ملک ذوالفقار اعوان مرکزی صدر کسان اتحاد کا اعلان،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں آج کسانوں نے ستلج میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غیر تسلی بخش امدادی کاروائیوں،واپڈا کی طرف سے کسانوں کے خراب میٹرز تبدیل کرنے کی بجائے انہیں بھائی جرمانوں کے ساتھ ایوریج بلوں جھوٹے مقدمات اور کھاد کی بلیک میں فروخت کے خلاف کسانوں نے اپنے دفتر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور بیوروکریسی اپنے شاہانہ اخراجات کو کم کرنے کی بجائے نئی گاڑیاں خرید کر عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کر رہی ہے پوری قوم مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکی ہے دریائے ستلج میں سیلاب سے کسانوں کی ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہونے کے علاوہ انکے گھر بھی سیلاب کی نظر ہو گئے ہیں بے گھر اور بے آسرا متاثرین سیلاب کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا انکے مویشیوں کو بھی کوئی چارہ فراہم نہیں کیا جا رہا انتظامیہ فوٹو سیشن میں مصروف ہے جبکہ واپڈا کی طرف سے سالہا سال سے خراب میٹروں کو تبدیل کرنے کی بجائے کسانوں کو بھاری جرمانوں کےساتھ ایوریج بل بھیج کر انکا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے جب تک خراب میٹر تبدیل نہیں ہونگے ہم اپنے بل ادا نہیں کریں گے کھاد کی بلیک میں فروخت جاری ہے انتظامیہ کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنائے ورنہ 29 اگست کو پورے ضلع وہاڑی کے کسان انتظامیہ،واپڈا اور حکومت کی نااہلی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے احتجاجی ریلی سے جنرل سیکرٹری کسان اتحاد چوہدری مہران علی حقنواز بھٹی،امانت علی نمبردار،کلیم مشتاق دیگر نے بھی خطاب کیا۔