ہر تحصیل میں جاﺅں گا اور لوگوں کے مسائل وہاں بیٹھ کر حل کروں گا۔عثمان بزدار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ٹبہ سلطان پور آمد،اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز اور پی ٹی آئی کے عہدیداران کی ملاقات،مسائل کے حل کی یقین دہانی،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ٹبہ سلطان پور اور دیگر پسماندہ علاقوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان،انتظامی بنیادوں پر پنجاب میں نئی تحصیلیں اور نئے اضلاع بنانے کا جائزہ لیا جائے گا اس ضمن میں کمیٹی بن چکی ہے اور اس کی سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات کیے جائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میلسی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر تحصیل میں جاﺅں گا اور لوگوں کے مسائل وہاں بیٹھ کر حل کروں گا جو علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں انہیں آگے لے کر جائیں گے پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے لاہور بیٹھ کر پسماندہ علاقوں کے مسائل حل نہیں ہوتے دور دراز علاقوں میں جا کر عوام کے مسائل کا خود مشاہدہ کرنا ضروری ہے اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خاں کھچی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خوراک رائے ظہور احمد کھرل،ایم پی ایز چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نور خاں بھابھہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ،سابق ٹکٹ ہولڈرز چوہدری خالد محمود چوہان،پیر ہمایوں افتخار چشتی،پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران ارشاد،ڈی سی وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید،ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔