ہر ایک کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ فیصلہ کیا ہو گا ؟

اسلام آباد(نمائندہ نیوز)ہر ایک کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ فیصلہ کیا ہو گا،قانونی ماہرین کے مطابق ججز ممکنہ طور پر چار میں سے کسی ایک آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں،پہلا آپشن وزیراعظم نواز شریف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،کیپٹن صفدر کی نااہلی اور شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس اور فوجداری مقدمات قائم کرنا ہے،دوسرا آپشن وزیراعظم کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں مزید سماعت،وزیر اعظم کی طلبی اور شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنس ہے،تیسرا آپشن سپریم کورٹ وزیراعظم کے خلاف نیب میں ریفرنس بھجوانے کے علاوہ فیصلہ آنے تک وزیراعظم کی عہدے سے علیحدگی ہے،چوتھا آپشن یہ ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو کلین چٹ مل جائے جبکہ باقی افراد کے خلاف نیب ریفرنس اور فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے