ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے مشکوک کار سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب پکڑ لی،منشیات فروش گرفتار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ہائی وے پیٹرولنگ پولیس چوکی 100 پل کی بڑی کاروائی،مشکوک کار سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی بھاری کھیپ پکڑ لی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی ہائی وے پیٹرولنگ ملتان ہما نصیب اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ سعید انور کی ہدایت پر ہائی وے پیٹرولنگ پولیس چوکی 100 پل چیچہ وطنی روڈ کے انچارج سب انسپکٹر ظفر اقبال اور دیگر اہلکاروں نے ایک مشکوک کار کو روک کر اسکی تلاشی لی تو اسکی ڈگی میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد کر لیں اور منشیات فروش مٹھو مسیح کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مٹھو مسیح لاہور سے غیر ملکی شراب لا کر شہر میں سپلائی کرنے کا دھندہ کرتا آ رہا تھا۔