گیٹس فارما کے زیر اہتمام ون نائٹ فلڈ لائٹ پروفیشنل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈاکٹرز الیون اور گیٹس فارما کے زیر انتظام ون نائٹ فلڈ لائٹ پروفیشنل ٹیپ بال کرکٹ کپ کا انعقاد،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پروفیسرز الیون کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا ٹورنامنٹ میں ڈاکٹرز الیون،سول سوسائٹی نیٹ ورک الیون،پروفیسرز الیون اور پی ایس اے الیون کی ٹیموں نے حصہ لیا قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور پروفیسرز الیون کے مابین کھیلا گیا جسے پی ایس اے کی ٹیم نے9 وکٹ سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی اس موقع پر سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج بورے والا پروفیسر راشد سدھو،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمران بھٹی،صدر پی ایم اے ڈاکٹر خالد چوہدری،سیکرٹری گڈ گورننس وہاڑی عبدالرﺅف چوہدری،سید زاہد حسین مشہدی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں آخر میں سیکرٹری پی ایس اے محمد لطیف خلجی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔