گھر میں پڑے پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل جانے سے 6 سالہ بچی شدید زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گھر میں پڑے پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل جانے سے 6 سالہ بچی شدید زخمی،بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 495 ای بی کے محمد عمران نامی شخص کی 6 سالہ بیٹی (ر) گھر میں پڑے پستول سے کھیل رہی تھی کہ اچانک اس کے ہاتھ سے گولی چل گئی گولی لگنے سے معصوم بچی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بچی کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے تھانہ فتح شاہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔