گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،پولیس نے اطلاع ملنے پر کفن میں لپٹی نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی،لڑکی کے ورثاء نے کاروائی سے انکار کر دیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاﺅں 247 (ای بی) میں بھٹہ مزدور کی بیوی گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گئی اور زندگی کا خاتمہ کر لیا خاتون کے سسرالیوں اور والدین نے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر اسکی تدفین کی تیاری کر لی تو پولیس کو کسی نے اس واقعہ کی اطلاع کر دی جس پر تھانہ گگومنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نمازجنازہ سے قبل ہی اسکی کفن میں لپٹی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دی اور اسکے خاوند کو حراست میں لے لیا لیکن خاتون کے والدین نے پولیس کو کاروائی سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے