گورنمنٹ ہائی سکول377ای بی کے طالبعلم غلام محیی الدین کا اعزاز
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنمنٹ ہائی سکول 377 ای بی میں ڈویژن بھر میں مضمون نویسی کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کے اساتذہ،طلباء اور اہل دیہہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 377ای بی کے ہائی سکول کے جماعت نہم کے طالبعلم غلام محیی الدین نے ملتان ڈویژن کے مضمون نویسی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جس پر اس کے اعزاز میںگزشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طالبعلم غلام محی الدین کو پہلی پوزیشن حاصل کر کے سکول اساتذہ اور اہل علاقہ کا نام روشن کرنے پر اس کو خصوصی انعامات دیئے گئے تقریب میں سینئر ہیڈ ماسٹر محمد اکرم،ڈپٹی ہیڈ ماسٹر راشد ندیم، راجہ تصدق رزاق،محمد یٰسین، شہزاد بشیراور سکول کمیٹی کے ارکان ہدایت غلام رسول،محمد یوسف،ساجد کے علاوہ اہل دیہہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی سکول طالبعلم کی شاندار کارکردگی پر چیئر مین ضلع کونسل پیر غلامحی الدین چشتی،ممبر پنجا ب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،چیئر مین یونین کونسلز سردار محمد اقبال ڈوگر،میاں محمد شہزاد،سابق سٹی ناظم میاں احد شریف،چیئر مین چوہدری لیاقت علی اور دیگر نے سکول کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر سٹاف کو مبارکبادی دی ہے۔