گورنمنٹ ہائی سکول 505 ای بی کے ہیڈ ماسٹر شاہد حسین کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ممتاز ماہر تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول 505 (ای بی) کے ہیڈ ماسٹر شاہد حسین دماغ کی شریان پھٹنے انتقال کر گئے مرحوم کی نمازجنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے،تعلیمی اداروں کے سربراہان،محکمہ تعلیم کے افسران،وکلاء،سیاسی،سماجی،مذہبی تنظیموں کے نمائندہ افراد اور سینکڑوں طلباء نے شرکت کی مرحوم کی قل خوانی کا ختم آج 16 فروری بروز جمعرات صبح 9 سے 10 بجے تک گلشن رحیم کالونی 505 (ای بی) میں ادا کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے