گورنمنٹ کالج کی فٹ بال گراونڈ میں صحافیوں کی دوڑیں لگ گئیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنمنٹ کالج کی فٹ بال گراونڈ میں صحافیوں کی دوڑیں لگ گئیں،میونسپل کمیٹی بورے والا کے زیر اہتمام جاری جشن آزادی کی رنگارنگ اور دلچسپ تقریبات کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج کی باہر والی گراونڈ میں بورے والا کے سینئر صحافیوں کے مابین 100میٹر دوڑ کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے حصہ لیا اس دوڑ میں بعض صحافی منزل پر پہنچنے سے قبل ہی گر گئے تاہم اس دوڑ میں سینئر صحافی صدر پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ) نے پہلی اور الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات محمد شیر خاں کھچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین حاجی افتخار احمد بھٹی،سردار ظہور احمد ڈوگر،چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی اور دیگر شخصیات کے ہمراہ اول اور دوم آنے والے صحافیوں میں کیش پرائز کے علاوہ ٹرافیاں بھی تقسیم کیں تقریب میں تحصیل آفیسر فنانس محمد یاسین کھچی،کونسلر بلدیہ رانا شاہد سرور،رانا مظہر مختار،حاجی عبدالروف کھوکھر،اقلیتی ممبر ضلع کونسل نذیر رندھاوا مسیح،ممبر بلدیہ افتخار مٹھو مسیح،ڈسٹرکٹ ہاکی کوچ شیخ محمد اسلم،تحصیل سپورٹس آفیسر محمد جمیل،ایڈمن آفیسر بلدیہ ماجد یوسف،سینٹری انسپکٹر محمد افضل،محمد خالد جاوید اور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے