گورنمنٹ بوائز کالج کی دیوار کے ساتھ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا معمول بن گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنمنٹ بوائز کالج کی انتظامیہ بے خبر،کالج کی دیوار کے ساتھ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا معمول بن گیا،اہل محلہ کی زندگی اجیرن،متعدد افراد اور بچے سانس کی بیماریوں میں مبتلا،سموگ میں اضافہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کی روک تھام کیلئے فصلوں کہ باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں لیکن گورنمنٹ بوائز کالج بورے والا کی انتظامیہ کی چشم پوشی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کالج کی دیوار کے ساتھ ڈی بلاک میں کوڑا کرکٹ اور باقیات کو آگ لگانا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے دھویں کے بادل سارا دن پورے محلے کے علاقہ مکینوں کی زندگیاں اجیرن بنا رہے ہیں فضاء میں سانس لینا انتہائی دشوار ہو چکا ہے متعدد افراد جن میں زیادہ تعداد بچوں اور عمر رسیدہ افراد کی ہے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں اہل علاقہ نے ڈی سی وہاڑی سے کالج انتظامیہ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے