گن پوائنٹ پر بکرا چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکو موٹر سائیکل سے ٹکرا کر زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گن پوائنٹ پر بکرا چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکو موٹر سائیکل سے ٹکرا کر زخمی،ایک زخمی ڈاکو کو شہریوں نے اسلحہ سے پکڑ کر خوب درگت بنائی،دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا،مسلح ڈاکو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی شادمان کالونی میں دو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار آئے اور محمد اسلم نامی شخص کا قیمتی بکرا گن پوائنٹ پر زبردستی چھین کر معصوم شاہ روڈموڑ کی طرف فرار ہو گئے تھوڑی دور جا کر تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ایک موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا کر سڑک پر گرے تو شہریوں نے شور مچا کر انہیں گھیرا ڈال لیا ایک مسلح شخص اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی مسلح شخص شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جسکی شہریوں نے خوب درگت بنائی اور اسلحہ سمیت تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے اسکی موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ملزم کی شناخت وارث علی اوڈھ سکنہ اوکاڑہ کے نام سے ہوئی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے