گندم کی خریداری کیلئے ملتان ڈویژن میں 6 لاکھ 84517 میٹرک ٹن گندم خریدی کا ہدف مقرر۔کمشنر ملتان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کمشنر ملتان نے ڈویژن بھر میں گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کر دیا،ملتان ڈویژن میں 6 لاکھ 84 ہزار517 میٹرک ٹن گندم خریدی جائے کی،محکمہ خوراک،ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں،تفصیلات کے کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے امسال گندم کی خریداری کیلئے ملتان ڈویژن کے گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کر دیا ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد اکرام احمد کے مطابق ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 84 ہزار 517 میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جس کیلئے کل 48 خریداری مرکز بھی قائم کر دیئے گئے امسال ضلع وہاڑی میں 1 لاکھ 47 ہزار 413 میٹرک ٹن،ملتان میں 1 لاکھ 84 ہزار 814 میٹرک ٹن،لودھراں 62 ہزار 718 اور خانیوال 2 لاکھ 84 ہزار 72 میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی خریداری مراکز پر فی کاشتکار 500 بوری باردانہ فراہم کرے گا جس میں کاشتکار کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اضافہ بھی کیا جائے گا اور حکومت گندم کا آخری دانہ خریدنے تک مہم جاری رکھے گی گندم کی کٹائی کے دوران اور خریداری مراکز پر موجودہ کسانوں و عملہ کیلئے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام تر حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں حکومت کی ہدایت پر اس سال گندم خریداری مہم میں گرداوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے فی من جبکہ 9 روپے فی 100 کلو گرام ڈیلوری فیس ادا کی جائے گی اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے محکمہ خوراک،محکمہ ریوینو اور دیگر متعلقہ اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر کے انہیں دفاتر بلوا لیا گیا ہے۔