گندم کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ضلع کے تمام راستوں پر سکیورٹی سخت کی جائے گی۔فاروق ڈوگر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی محمد فاروق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ گندم کی دوسرے اضلاع کو اسملنگ روکنے کیلئے ضلع کے داخلی و خارجی ناکوں پر سیکورٹی کو سخت کیا جائے گا اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کو لیٹر لکھ دیا ہے ضلع سے باہر بغیر پرمٹ اور لائسنس کے گندم لے جانے پر پابندی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ساہوکا،کچی پکی،فتح شاہ،اڈہ پپلی اور 481 (ای بی) میں محکمہ خوراک کے خریداری مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خریداری مراکز پر کسانوں کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور ان کو گندم کی فراہمی کیلئے باردانہ فراہم کیا جا رہا ہے حکومتی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا اور ذخیرہ اندازوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے