گندم کا سٹاک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مہر اختر حسین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی مہر اختر حسین نے کہا ہے کہ گندم کا سٹاک کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید تمغہ بسالت کی ہدایت پر خصوصی انتظامات کیئے گئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گگومنڈی میں تحصیلدار سید محمد تقی شاہ کے ہمراہ گندم خریداری کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں آڑھتیوں اور کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر رانا امتیاز علی،انچارج پی آر سنٹر فوکل پرسن محمد ارشد غوری،فوڈ انسپکٹر اورنگزیب چھٹہ،آفس سپرنٹنڈنٹ رانا محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ خوراک کے 12 خریداری مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں پر مارکیٹ کمیٹی نے کسانوں کی سہولت کیلئے شامیانے اور کرسیوں کے علاوہ ”کورونا وائرس“ کے بچاﺅ کےلئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ گندم کے خریداری مراکز پر کسانوں کو سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ضلع بھر میں گندم کی خریداری کا 14 لاکھ 74 ہزار بوری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں کسانوں کو 14 اپریل سے باردانہ کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے