گندم فراہم کرنے والے اپنا منافع کم کر کے محکمہ خوراک کو گندم فراہم کریں۔شیخ شہباز محمود
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شیخ شہباز محمود نے کہا ہے کہ کسان اور آڑھتی محکمہ خوراک کو گندم فراہم کریں،محکمہ خوراک اپنا ہدف حاصل کرنے تک کسانوں سے گندم کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ شہباز محمود نے کہا کہ گندم فراہم کرنے والے اپنا منافع کم کر کے محکمہ خوراک کو گندم فراہم کریں اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد حسین سلیم نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن گندم کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے محکمہ خوراک سے بھرپور تعاون کرے گا۔