گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرنے والے فرانسیسی صدر میکرون کو سولی پر لٹکایا جائے۔فادر اسحاق غلام

بورے والا(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گستاخانہ خاکوں اور مسیحی لڑکی آرزو کے جبری مذہب تبدیلی کے خلاف مسیحی برادری اور سول سوسائٹی نے احتجاجی ریلی نکالی،ریلی بلدیہ چوک سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیرہوئی،فرانسیسی صدر کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں اور مسیحی لڑکی آرزو کے جبری مذہب تبدیلی کے خلاف مسیحی برادری اور سول سوسائٹی نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی ریلی کی قیادت فادر اسحاق غلام،راحت یعقوب اور مستنصر خاور البرٹ پطرس نے کی احتجاجی ریلی میں سماجی راہنما نوشین ملک اور صدر مرکزی انجمن تاجران طاہر شریف گجر بھی شریک ہوئے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فادر اسحاق غلام،راحت یعقوب اور مستنصر خاور نے کہا کہ مسیحی برادری گستاخانہ خاکوں کی نہ صرف بھرپور مذمت کرتی ہے بلکہ گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرنے پر فرانسیسی صدر میکرون کو سولی پر لٹکانے کامطالبہ کرتے ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ مسیحی نوجوان لڑکی آرزو کے جبری مذہب کی مذمت کرتے ہیں اور احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں کسی کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے مسیحی برادری تمام مذاہب کی معتبر شخصیات کا احترام کرتی ہے لہذا مسیحی برادری کے جذبات کا بھی احترام کیا جائے ریلی کے شرکاء نے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے