گرلز پرائمری سکول میں طالبات سے پاﺅں اور سر دبانے میں ملوث معلمات کو بچانے کے لیے متعلقہ اے ای او ڈھال بن گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گرلز پرائمری سکول میں طالبات سے صفائی کروانے، پاﺅں اور سر دبانے میں ملوث معلمات کو بچانے کے لیے متعلقہ اے ای او ڈھال بن گئی،سکول کونسل کی سادہ لوح ان پڑھ ممبران سے ٹیچرز کے حق میں بیان دینے کے لیے دباﺅ،ڈی ای او ایلیمنٹری نے اصل ذمہ دار ٹیچرز کو سکول میں بااختیار بنا کر ہیڈ مسٹریس سے اختیارات واپس لے لیے،تمام تر ویڈیو ثبوتوں کے باوجود معلمات اور اُنکے حق میں بیان دلوانے کیلئے سکول کونسل پر دباﺅ ڈالنے والی اے ای او کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی مدینہ کالونی کے ایم سی گرلز پرائمری سکول میں معلمات کی جانب سے سکول کی معصوم طالبات سے سکول کی صفائی کروانے کے علاوہ اپنے پاﺅں اور سر دبانے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی محکمہ نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ٹیچرز کو بچانے اور معاملے کو دفن کرنے کے لیے سکول کی ہیڈ مسٹریس کو قربانی کا بکرا بنا کر اُس سے اختیارات واپس لینے کے بعد اُسے روزانہ ڈی ای او آفس وہاڑی حاضر ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا بلکہ اُسکی جگہ ہیڈ مسٹریس کے اختیارات بھی اس معلمہ کے سپرد کر دئیے جو اس واقعہ میں ملوث تھی محکمہ کی پھرتیاں یہاں ہی ختم نہ ہوئیں بلکہ متعلقہ اے ای او نے سکول کونسل کی سادہ لوح اور ان پڑھ ممبران کو سکول میں بلوا کر انہیں معلمات کی ویڈیو دکھائے بغیر اُن کے حق میں بیان دینے کے لیے دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا اور حقائق کے برعکس رپورٹ مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو بجھوا دی جس میں تینوں ملوث ٹیچرز کو بری الذمہ اور ہیڈ مسٹریس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ ہیڈ مسٹریس نے یہ ویڈیو منظر عام پر آنے سے قبل ہی سکول کی معلمات کی فرائض سے مجرمانہ غفلت اور حکم عدولی بارے رپورٹ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ بورے والا کو ارسال کر دی تھی ڈی سی وہاڑی اور سی او ایجوکیشن کو اس سارے معاملے بارے آگاہ بھی کیا گیا لیکن اُنکی طرف سے بھی جلد رپورٹ مانگنے پر ہی اکتفا کیا جا رہا ہے اہل علاقہ اور معززین نے ڈی سی ہاڑی اور سی او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو شواہد کی روشنی میں ذمہ دار ٹیچرز کے خلاف کاروائی کی جائے جو طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کی مرتکب ہوئی ہیں۔