گدھا ریڑھی سے ٹکرا کر گرنے والے 65سالہ سائیکل سوار کو ویگن نے بری طرح کچل ڈالا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گدھا ریڑھی سے ٹکرا کر گرنے والے 65سالہ سائیکل سوار کو ویگن نے بری طرح کچل ڈالا،بدقسمت سائیکل سوار دوائی لینے جا رہا تھا کہ موت کی آغوش میں چلا گیا،تفصیلات کے مطابق گلشن رحمان کالونی کے معروف بزنس مین حاجی محمد ارشد کا گھریلو ملازم 65سالہ بابا بشیر احمد سکنہ 515ای بی اپنے سائیکل پر سوار ہو کر دوائی لینے شہر کی جانب جا رہا تھا کہ چونگی نمبر 5کے قریب ایک گدھا ریڑھی سے ٹکرا کر سڑک پر گر پڑا اسی اثناءمیں پیچھے سے آنے والی تیز رفتارمسافر ویگن نے اسے بری طرح کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے