گاﺅں کے چوہدریوں نے غریب محنت کش کیلئے زمین تنگ کر دی،پولیس بھی بااثر چوہدریوں سے مل گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گاﺅں کے چوہدریوں نے غریب محنت کش کیلئے زمین تنگ کر دی،محنت کش کی 9سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا مقدمہ درج کروانے پر جھوٹے مقدمات اور عدالتی رٹوں میں الجھا کر زندگی اجیرن بنادی،زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں صلح نہ کرنے پر چوری،ڈکیتی اور لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں پھنسا دیا،پولیس بھی بااثر چوہدریوں سے مل گئی،جھوٹے مقدمات کی تفتیش کے لیے بننے والی پولیس افسران کی ٹیم پر سیاسی دباﺅ بڑھا دیا،بیچارا محنت کش انصاف کے لیے دربدر ہو گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں257ای بی کے رہائشی محنت کش عبدالغفار نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم و زیادتی کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ ماہ قبل اُسکے گاﺅں کے بااثر چوہدری محمد طاہر کے بیٹے شمشاد علی نے اُسکی 7سالہ معصوم بچی جو کھیلتے ہوئے اُنکے گھر گئی تھی اُسے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی بچی کے شور مچانے پر وہ شیطانی کھیل نہ کھیل سکا جس پر اُسکے خلاف تھانہ گگومنڈی میں مقدمہ درج ہو گیا اس مقدمہ سے ہونے والی بدنامی کا بدلہ لینے اور صلح کے لیے راضی نہ ہونے پر چوہدریوں نے تھانہ گگومنڈی پولیس پر دباﺅ ڈال کرمیرے اور مقدمے کے گواہ امجد علی کے خلاف راستہ روکنے،چوری اور لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کروا دیا جسے بعدازاں ڈکیتی میں بدل دیا عدالت نے ڈکیتی کی جھوٹی دفعات ختم کرکے ہماری ضمانتیں کنفرم کر دیں بااثر چوہدریوں کی طرف سے مقامی پولیس پر شدید دباﺅ کو دیکھتے ہوئے ہم نے مقدمے کی غیر جانبدارانہ تفتیش کے لیے ڈی پی او وہاڑی کو درخواست دیدی جنہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی کی قیادت میں ڈی ایس پی میلسی اکمل رسول اور انسپکٹر محمد افضل پر مشتمل ٹیم بنا دی اس ٹیم سے مرضی کی تفتیش کروانے کے لیے ملزمان نے ان پر بھی دباﺅ ڈالا اور تفتیش کے لیے گاﺅں میں آکر پوچھ گچھ سے روک دیا تاہم ڈی ایس پی میلسی نے اس مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کے لیے گذشتہ ماہ گاﺅں میں آکربیانات قلمبند کیے تو ڈی ایس پی کے جاتے ہی ملزمان نے معمولی تلخ کلامی کو لڑائی جھگڑے کا بڑا واقعہ بنا کر اپنے ایک شخص عبدالمجید کے ناک کی ہڈی توڑ کر ایک اور جھوٹا مقدمہ ہمارے خلاف درج کروا دیا اسکے علاوہ مقامی عدالتوں میں سنگین نوعیت کے مختلف واقعات بنا کر مقدمہ کے اندراج کی رٹیں دائر کر کے ہماری زندگی اجیران بنا دی اور ایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے گرد گھیرا مذید تنگ کر دیا ہے روزانہ تھانہ کچہری کے چکر لگوا کر چوہدری نے ہمارے لیے زمین تنگ کر دی ہے عبدالغفار نے اپنے ساتھ ہونے والے اس ظلم پر آئی جی پنجاب سے انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا ہے اس حوالہ سے تھانہ گگومنڈی پولیس کا موقف ہے کہ انہوں نے تمام تفتیش میرٹ پر کی ہے کسی قسم کا دباﺅ نہیں اب ضلعی انوسٹی گیشن ٹیم اس مقدمہ کی تفتیش کر رہی ہے اور اس ٹیم کی رپورٹ پر ڈی پی او وہاڑی قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے