کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل کو حل کر کے حکومتی ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔وقاص رشید

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں کھلی کچہری،تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کی شرکت،ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل سن کر حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل اور انکی دہلیز پر جا کر شکایات کے ازالہ کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے میونسپل کارپوریشن بورے والا کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مختلف محکمہ جات کے متعلق عوامی شکایات اور انکے مسائل کے حل کے حوالہ سے پیش ہونے والی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے گئے ڈی سی وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل کو حل کر کے حکومتی ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے تمام محکموں کے افسران کے عوامی مسائل کے حل کی سختی سے ہدایات جاری کیں کھلی کچہری میں 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کے بچوں میں تعلیمی وظائف کے چیکس تقسیم کئے 90 طلباء و طالبات کو فی کس 50 ہزار روپے کے حساب سے 45 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کامران بشیر ڈوگر،سی او میونسپل کارپوریشن راﺅ محمد علی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال،سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپو لیشن ویلفیئر غفران علی ثاقب،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ جنگلی حیاتیات میاں منیر احمد،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمران بھٹی،ایکسئین پبلک ہیلتھ اعجاز حسین شاہ اور دیگر تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے