کچی پکی کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کچی پکی کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق دربار بابا نادر شاہ والی بستی میں سنپال اور جوئیہ برادری کے مابین قتلوں کی دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب 33 سالہ شیر باز جوئیہ جو کہ ٹریفک پولیس کا اہلکار بتایا جاتا ہے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر کی جانب آ رہا تھا کہ گھات لگا کر کھڑے اس کے مخالف محمد نواز سنپال نے اس کے سینے میں پسٹل مار کر سڑک پر ہی ڈھیر کر دیا اور فرار ہو گیا مقامی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے