کپڑے کے مقامی تاجر کے گھر مسلح ڈکیتی کی واردات،ڈاکو طلائی زیوات اور نقدی لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کپڑے کے مقامی تاجر کے گھر مسلح ڈکیتی کی واردات، تین نامعلوم ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 2لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق مرضی پورہ کے رہائشی مجید کلاتھ ہاﺅس کے مالک عبدالرشید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ تین بجے شب تین نامعلوم مسلح ملزمان گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر آ گئے اور اسلحہ تان لیا دھمکی دی کہ شور مچایا تو فائر کر کے مار دیں گے ملزموں نے تمام اہل خانہ کو کمرہ میں محبوس کر کے کمرہ جات کے آہنی صندوق کے تالے توڑ کر 6تولہ طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ 20ہزار اور 2لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ملزموں کے جانے کے بعد شور کی آواز پر پڑوسیوں نے انہیں آزاد کرایا پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے زیر دفعہ 380،458ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔