کونسلر بلدیہ میاں ثناءاللہ رحمانی نواز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے نائب صدر نامزد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی قیادت نے بلدیہ بورے والا کے کونسلر میاں ثناءاللہ رحمانی کو نواز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کا نائب صدر نامزد کر دیا،ان کی نامزدگی پر سرگرم مسلم لیگی کارکنوں محمد طارق بھٹی،طلحہ رزاق،ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے پرسنل سیکرٹری محمد شاہد اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔