کومت نے 15 روز میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے 15 روز میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرا دی،عوام کیلئے خوشخبری،حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی،گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار،تنازعات کمیٹی بنا کر 15 روز میں حل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں معاملات طے پا گئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی دونوں حکام میں مختلف معاملات پر اتفاق کر لیا گیا جس میں گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ اور تنازعات کمیٹی بنا کر 15 روز میں تمام مسائل کا حل شامل ہے واضح رہے آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگئی ہے چند ہی پمپس پر پیٹرول مل رہا ہے اور جہاں پیٹرول فروخت ہو رہا ہے وہاں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں پیٹرول نہ ہونے کے باعث سڑکوں پرپبلک ٹرانسپوٹ معمول سے کم ہے عوام دھکے کھانے پر مجبور ہیں کئی افراد دفاتر نہیں پہنچ سکے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے