کورونا ٹائیگر فورس کے جوان حکومت کے دست و بازو ہیں۔رانا اورنگزیب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا ٹائیگر فورس کے جوان حکومت کے دست و بازو ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف انکی آگاہی مہم قابل ستائش ہے،کورونا ٹائیگر فورس ایسے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو خالصتا قومی جذبے سے کورونا کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ اپنی رضا کارانہ خدمات پیش کر رہے ہیں اسی طرح قوم کے ہر فرد کو ”کورونا“ سے نجات حاصل کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”کورونا ٹائیگر فورس“ ٹیم ورک کے ارکان سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منیب ہاشمی،حمزہ شفیق،محمد ذیشان،محمد عمیر،راشد احمد،محمد ارمان،اسد علی،فرخ مشتاق، سلمان حیدر اور احمد الیاس کے علاوہ دیگر ارکان بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے ٹائیگر فورس ٹیم ورک کے ارکان کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔